کولمبيا،21ڈسمبر(ایجنسی) کولمبيا ميں ايک ہوائی جہاز کے حادثے ميں پانچ افراد ہلاک اور ايک شديد زخمی ہوا ہے۔ سول ايوی ايشن اتھارٹی کے مطابق يہ حادثہ وينزويلا اور کولمبيا کی سرحد کے قريب منگل کے روز پيش آيا۔ يہ کارگو طيارہ
پورٹو کانيرو کے جرمن اولانو ہوائی اڈے سے دارالحکومت بوگوٹا جا رہا تھا کہ اڑنے کے کچھ ہی لمحات بعد گر کر تباہ ہو گيا۔ حادثے ميں واحد بچ جانے والا شخص جہاز کا ٹيکنيشيئن ہے اور اسے علاج کے ليے قريبی ہسپتال منتقل کر ديا گيا ہے۔ طيارے کے تباہ ہونے کی وجہ معلوم کرنے کے ليے تحقيقات کا آغاز کر ديا گيا ہے۔